181

سابق وفاقی وزیر و ایم این اے محمد افضل سندھو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سابق وفاقی وزیر و ایم این اے محمد افضل سندھو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ گلبرگ لاہور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، عوامی و مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم محمد افضل سندھو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، انہوں نے 1988؁ ء میں چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات رہے، 1993؁ ء میں وزیر خزانہ پنجاب، 2007؁ ء میں وفاقی وزیر صحت رہے، 2011؁ ء میں وفاقی وزیر قانون، 2012؁ ء میں وفاقی وزیر ریلوے رہے اور2013؁ ء کو محمد افضل سندھو مرحوم نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں