410

ہارون آباد اندرون اڈا ریلوے پھاٹک شمع سینما روڈ پرتجاوزات کی بھر مار

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد اندرون اڈا ریلوے پھاٹک شمع سینما روڈ پرتجاوزات کی بھر مار ،ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا، انتظامیہ خاموش تماشائی ، طلباء اور ملازم پیشہ افراد سمیت عام شہری اذیت سے دوچار ، اصلاح احوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کا اندون بس اسٹینڈ ریلوے پھاٹک پر پھاٹک پر تجاوزات کے باعث ویگنوں ،کاروں ، ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر رکشوں اور موٹر سائیکلوں کا بے پناہ رش لگا رہتا ہے جسکی وجہ متعلقہ ریلوے پھاٹک نزد شع سینما روڈ اور چمن بازار پراکثر اوقات ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے ، بے پناہ رش ہونے کی صورت میں تعلیمی اداروں میں آنے جانے طلباء و طالبات اور سرکاری و نیم سرکاری ملازمتوں پر جانے والے افراد سمیت عام شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بے پناہ رش کے باعث متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں ، اس ساری صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، سماجی و عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ اس ریلوے پھاٹک کو بھی جنرل بس سٹینڈ والے پھاٹک کی طرح کشادہ کیا جائے تاکہ شہری آئے روز ٹریفک جام کے مسائل سے بچ سکیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ہارون آباد اندرون اڈا ریلوے پھاٹک شمع سینما روڈ پرتجاوزات کی بھر مار” ایک تبصرہ

  1. جنوبی پنجاب کے شہر ہارون آباد اور چشتیاں کو ہر حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوق کیا ہے ہم سب کو ایک پیج پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے جس ارکان کو ووٹ دینا ہے سپورٹ کرنا ہے اس سےفنڈ کے حوالے سے مشروت کیا جائے تا کہ اس شہر ہارون آباد کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کروائے جائیں شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں