458

غیر معیاری تیل سے تیار کردہ نمکو، پاپڑ چپس کی سرعام فروخت جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور مضفاتی علاقہ جات میں غیر معیاری تیل سے تیار کردہ نمکو، پاپڑ چپس کی سرعام فروخت جاری۔

شہریوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد د اور مضافاتی علاقوں کی دوکانوں پر غیر معیاری اور مضر صحت پیک شدہ نمکو، پاپڑ اور چپس کی فروخت جاری ہے۔

فروخت کی جانیوالی نمکو، پاپڑ اور چپس جوکہ مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں،پیکنگ پر مدت معیاد بھی درج نہیں ہوتی، جس کے استعمال سے شہر ی بالخصوص بچے معدہ، یرقان، جگر، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں وقاص، عثمان، ذیشان، عمر، ابراہیم و دیگر نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں