426

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں شام کی شفٹ شروع کی جائے

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد ماڈل تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں شام کی شفٹ شروع کی جائے۔شام کے وقت ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی سے نہ صرف عوام کو سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ایمرجنسی شعبہ حادثات میں تعینات ڈاکٹرز پر بھی مریضوں کا بوجھ کم ہوگا اور حادثات میں تعینات ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی پر توجہ دیں سکیں گئے۔

۔20کے قریب نئے ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز تعینات ہونے کے باوجود دوپہر 2بجے کے بعد ماڈل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز نہ ہونے اور شعبہ ڈینٹل الٹراساؤنڈ کلینکل لیبارٹری بند ہونے سے عوام پرائیویٹ طور پر مہنگا علاج و ٹسٹ کروانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے بعد ماڈل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں دوپہر بجے کے بعد کلینکل لیبارٹری الٹراساؤنڈ حتٰی کہ ڈاکٹر بھی میسر نہ ہیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی شعبہ حادثات میں دیگر مریضوں کا اضافی بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے یا شہری پرائیویٹ مہنگا علاج و ٹسٹ کرواتے ہیں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں حکومت پنجاب کی طرف سے نئے ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود ہیں.

شہریوں وقاص، رومان، عدن، پیر نور محمد توگیروی،پرویز اختر عباسی،شہزاد غوری، سمیر گل و دیگر کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ہارون آباد میں پہلے کی طرح شام کی شفٹ شروع کرکے ڈاکٹرز لیڈی تعینات کئے جائیں اور الٹراساؤنڈ ایکسرے کلینکل لیبارٹری اور شعبہ ڈینٹل کی بھی سہولت فراہم کی جائے.

شام کی شفٹ سے نہ صرف عوام کو طبی سہولیات میسر ہونگی بلکہ تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کے شعبہ حادثات ایمرجنسی پر بھی مریضوں کا بوجھ کم ہوجائے گا اور ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر لیڈی ڈاکٹر یکسوئی سے ایمرجنسی دیکھ سکیں گئے، شہریوں نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں