214

روکے ہوئے فنڈز کو جاری کیا جائے

ہارون آباد(ڈاکٹر شیخ راشد سعدی بیوروچیف) ہارون آبادضلع بہاولنگر کی بڑی تحصیل ھے موجودہ حکومت نے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ اس تحصیل ہارون آباد کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مختص کی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر پانچ کروڑ کی گرانٹ کو روک دیا گیا جسکی وجہ سے موجودہ حکومت کے ٹنور میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ ھو سکا جسکی وجہ سے حلقہ 191 این اے اور پی پی حلقہ 243 کی عوام وزیراعظم عمران خان کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات سے محروم ھے اور موجودہ گورنمنٹ کی عوام کش پالیسیوں سے پریشان ھے عوام کا مطالبہ ھے جلد از جلد روکے ہوئے فنڈز کو جاری کیا جائے تاکہ عوام حکومت کے بہترین تعمیر پاکستان کے وژن سے استفادہ اٹھا سکے

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں