352

رمضان المبارک ہمیں صبر، پرہیز گاری،اخوت بھائی چارے کا درس دیتا ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد تبلیغٰی رہنما حکیم عبدالمنان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، پرہیز گاری،اخوت بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔

روزہ رکھتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد آس پڑوس میں رہنے والے نادار،مستحقین،یتیموں،غریبوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا، اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات مستحق لوگوں کودیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کامہینہ اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے کسی تحفے اور نعمت سے کم نہیں ہے جس میں کی گئی عبادات کی فضیلت عام دنوں سے کئی زیادہ ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں