435

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈ یالوجی وارڈ کاقیام وقت کا ناگزیر تقاضا ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈ یالوجی وارڈ کاقیام وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد انتہائی اہم شعبہ دل وارڈ سے محروم ہے۔شہر اور نواحی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں آؤٹ ڈور مریضوں میں سے دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کو جب ایمرجنسی کی صورت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا جاتا ہے تو وہاں پر دل کا وارڈ اور اسپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریض کو فورا ً طبی امداد نہیں ملتی جس کے باعث مریضوں کو بہاولپور،ملتان یا لاہور جیسے دور دراز علاقوں کو ریفر کردیا جاتا ہے۔

جس پر اکثر مریض رستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔شہری وقاص،کامران سعید،عثمان،عمر خلیل،حذیفہ،ابراہیم و دیگر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈ یالوجی وارڈ قائم کر کے ہاٹ اسپشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں تاکہ ہسپتال میں دل کے امراض میں مبتلا آنے والے مریضوں کو طبی امداد اور علاج کی سہولت مل سکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں