360

اسسٹنٹ کمشنر ھارون آباد چوھدری محمد طیب کا فقیروالی میں طالب آباد روڈ 123 سکس میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن

ھارون آباد(چوھدری طارق جمیل) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ھدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ھارون آباد چوھدری محمد طیب کا فقیروالی میں طالب آباد روڈ 123 سکس آر میں نائب تحصیل دار فقیروالی راجہ وسیم حسن بلدیہ عملہ کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروانے کا عمل جاری اس موقع ایس ایچ او تھانہ فقیروالی انسپکٹر غلام شبیر شاہ بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود اسسٹنٹ کمشنر ھارون آباد چوھدری محمد طیب نے اس موقع پر ھارون آباد سٹی نیو کے چیف ایڈیٹر چوھدری طارق جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری جگہ پر تعمیرات کرنا قانونی جرم ہے حکومت پنجاب کے احکامات پر بھرپور عمل۔کیا جاہے گا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتخصیص جاری رہے گا اس موقع پر محکمہ مال کا دیگر عملہ بھی موجود تھا اسسٹنٹ کمشنر ھارون آباد چوھدری محمد طیب نے کہا کہ سرکاری اراضی کو تحصیل بھر میں پر صورت واگزار کروایا جائیگا اور دوبارہ سرکاری اراضی پر قبضہ کی صورت میں متعلقہ پٹواری ذمہ دار ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں