572

کرونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضا اور ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مہوش نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے ۔

اٹھارہ سال سے زائد افراد کو کسی قسم کی افواہوں اور توہمات کی بجائے میڈیکل سائنس کے آزمودہ اور اس شعبہ کے مستند سائنسدانوں اور ڈاکٹرز کے اعتماد یافتہ ویکسینیشن نظام کو اہمیت دینی چاہیے کیونکہ کرونا سے بچاوء کے لیے ویکسینیشن ہی بہترین طریقہ کار ہے۔

سوشل میڈیا پر ویکسینیشن کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہیں اور منفی پروپگنڈہ مکمل طور پر غلط ہے اور ایک سائینسدان کے نام سے پھیلائی گئی باتیں بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور خود اس سائینسدان نے بھی اس بات کی تردید کی ہے اور لوگوں کو ویکسینیشن کا ہی کہا ہے۔

تحصیل ہارون آباد کے چار مقامات گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد، گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد اور رورل ہیلتھ سینٹر فقیر والی میں صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ویکسینیشن لگائی جاتی ہے۔

اٹھارہ سال سے زائد افراد ان مراکز پر جمعہ کے بقیہ چھ دن ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں،کوڈ کے بغیر بھی موقع پر ویکسینیشن کی جاتی ہے، ہارون آباد میں اب تک 28113 افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے جن میں 6440افراد کو دونوں ڈوز اور21673افراد کو پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

اور الحمد للہ کوئی سنجیدہ سائیڈ ایفکٹ کا معاملہ نہیں ہوا ہے، عوام مزید پابندیوں سے بچنے اور کاروبار زندگی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے فوری ویکسینیشن لگوا کر محفوظ زندگی بسر کرنے کی منزل پر گامزن ہو نے کے قومی مشن کا حصہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں