395

اسسٹنٹ کمشنر کا بنیادی مرکز صحت 58 فور آر کا سرپرائز وزٹ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر کا بنیادی مرکز صحت 58 فور آر کا سرپرائز وزٹ، سٹاف کی حاضری اور میڈیسن کا ریکارڈ چیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت چک58فور آر کا سر پرائز وزٹ کیا جہاں پر انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ریپیرنگ کے کام کا جائزہ لیا اور کام کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی، BHU کی میڈیسن کے ریکارڈ کوچیک کیا،ڈاکٹر کی تعیناتی اور عوام الناس کو 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے کی بابت DDHO کو ہدایت جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں