1,890

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈائیلائزر سمیت ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈائیلائزر سمیت ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، ہرروز مریضوں کی بڑی تعداد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رخ کرتی ہے لیکن گزشتہ کافی عرصہ سے حکومت نے مریضوں کی تعداد کے مطابق ادویات فراہم نہیں کی ہیں ، مخیر شخصیات کی جانب سے مریضوں کی سہولت کےلیے مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہوا ہے لیکن ڈائیلسز کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہونے سے صورت حال بحرانی کیفیت میں داخل ہوچکی ہے، حکومت کی جانب سے ڈائیلسز یونٹ میں صرف نارمل سلائن (ڈرپ) کے سوا کچھ دستیاب نہیں ہے موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے صحت عامہ کی سہولیات کے بلندو بانگ دعوئیے کیے تھے لیکن ڈائلسز جیسے اہم مسئلہ کےلیے ادویات کی عدم فراہمی لمحہ فکریہ ہے اور حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان ہے ۔ دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر منظور حسین انجم کا کہنا ہے کہ ادویات کی کمی کے حوالہ سے محکمہ کو تحریری طور پر لکھ کر بھیجا ہوا ہے جلدی ادویات کی کمی کو پورا کردیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں