415

ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم

ہارون آباد (عوامی پر یس کلب)ہارون آباد ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کے دوران46 ہزار 8سو 34بچوں کو ٹائیفائیڈ ٹیکے لگا ئے جائیں گے، جس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے 25ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا، علمائے کرام اور میڈیا اس آگاہی مہم کو موثر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضا نے جناح ہال میں 9ماہ سے لیکر 15سال تک کے بچوں میں شروع ہونیوالی ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکہ مہم کے سلسلہ میں منعقد ہونیوالی تقریب کے دوران کیا۔

تقریب میں ڈاکٹر مبشر (پی این ڈی) لاہور، ڈاکٹر مفکر ریجنل (ای پی آئی) بہاولپور، ڈاکٹر عمر ملک فوکل پرسن ٹائیفائیڈ کمپین، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب، ایم ایس ڈاکٹر چودھری منظور حسین انجم، سابق ایم ایس ڈاکٹر چودھر ی محمد سرور، ڈاکٹر محمد طیب سمیت دیگر ڈاکٹر ز و لیڈی ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف و عملہ، پی ایم اے ہارون آباد کے عہدیداران، علمائے کرام، اسکولز سربراہان، وکلاء برادری، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر مفکر، ڈاکٹر عمر ملک و دیگر کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب میں ٹائیفائیڈ بخا ر کے کیسسزمیں اضافہ کے پیش نظر یہ ویکسی نیشن مہم شروع کی جارہی ہے، اس کا بنیادی مقصد بیماریوں سے پاک صحت مند معاشر ہ کی تشکیل کو یقینی بنانا ہے۔

اس مہم سے نو ماہ سے پندرہ سال تک کے عمر کے بچوں میں قوت مدافعت پید ہوگی اور وہ اس مرض سے محفوظ ہو جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر چودھری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ علمائے کرام اور میڈیا اس آگاہی مہم کو موثر بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرے اور والدین اس سلسلہ میں ذمہ داری کو ثبوت دیں اور اپنے نو ماہ سے لیکر پندرہ سال تک کے بچوں کو ٹائی فائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے ہر صورت لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں