254

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی عظمت و رفعت

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد، دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ عدل و انصاف کے پیکر تھے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا طرز حکمرانی تمام مسلمان حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے،حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عظمت کو دنیا آج بھی سلام پیش کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا محمد ارشد مدرس مدرسہ تعلیم الاسلام اشرفیہ نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور حکومت میں جو اصلاحات کیں اور پوری دنیا میں جس انداز سے فتوحات کاآغاز کیا وہ آج کے مسلم حکمرانوں کیلئے بھی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی قربانیاں اوراستقامت اسلام کی تاریخ کا سنہری باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں