242

میدے سے بھراموٹر سائیکل رکشہ نا معلوم افراد لے کر فرار ھو گئے

ہارون آباد(۔ 11 مارچ2021ء) تھانہ صدرکی حدود میں 2ون آر کے قریب میدے سے بھراموٹر سائیکل رکشہ نا معلوم افراد لے کر فرار ھو گئے تفصیلات کے مطابق شیخ ذیشان بشیر رکشے ڈرائیور کے ہمراہ ہزاروں مالیت کے میدے کے تھیلے لے کر براستہ قاضی والا روڈ چشیتاں جا رہے تھے جب 2ون آر کے قریب پہنچے تو رکشہ حادثے کا شکار ھو گیا اور رکشہ ڈرائیور زخمی ھو گیا ذیشان بشیر نے نا معلوم رکشہ کو روکا اس سے کرایہ طے پانے کے بعد سارے میدے کے تھیلے اس پر لاد دیئے جن کی مالیت ہزاروں روپے بنتی ھے مگر نا معلوم رکشہ ڈرائیور میدے کے بھرے تھیلے لے کر فرار ھو گیا‘پولیس مصروف تفتیش-

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں