914

گرمی کی شدت میں اضافہ، آنکھوں کو گرمی سے بچانے کے لئے سن گلاسز کا استعمال بھی بڑھ گیا

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباداور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ، آنکھوں کو گرمی سے بچانے کے لئے سن گلاسز کا استعمال بھی بڑھ گیا۔

ماہرین کے مطابق غیر معیاری گلاسز آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی آنکھوں کو سورج کی تپش سے بچانے کے لئے کالے اور براؤن گلاسز سمیت مارکیٹ میں موجود دیگر رنگوں اور ڈیزائنز کے گلاسز کی فروخت بڑھتی جاتی ہے۔

اس سلسلہ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ لو سے بچنے کے لئے گلاسز پہننا ضروری ہے جبکہ یہ فیشن کا حصہ بھی بن چکے، ہر موسم میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے ایسے چشموں یا سن گلاسزکا انتخاب کیا جائے جو آنکھوں کو الٹرا وائلٹ یا بالائے بنفشی شعاعوں سے بچاسکیں۔دھوپ سے بچاؤکے علاوہ آلودگی سے بچاؤ کے لیے بھی سن گلاسز یا دھوپ کے چشمے مفید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں