393

رات کے وقت ٹریفک کیلئے لیزر لائٹس کا اندھا دھند استعمال عروج پر ۔

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب) پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ہارون آباد اور گردونواح میں بھی کار،ٹریکٹر،ویگن،بس،ٹرک،کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل سواروں سمیت ہر قسم کی گاڑیوں میں رات کے وقت ٹریفک کیلئے لیزر لائٹس کا اندھا دھند استعمال عروج پر ہے۔

جس کی وجہ سے بہت سے سنگین حادثات جنم لے رہے ہیں جن میں جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے.لیزر لائٹس استعمال کرنے والے کو تو سامنے سب کچھ ٹھیک نظر آنے لگتا ہے مگر سامنے والی ٹریفک استعمال کرنے والوں کی آنکھیں اس تیز لیزر لائٹس کی وجہ سے چندھیا جاتی ہیں اور انہیں کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا ہے اور یوں سنگین اور جان لیوا حادثے رونما ہونے کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے.

ٹریفک لائسنس کی طرح اس خطرناک رحجان سے کہیں زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور پنجاب حکومت بلخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے لیزر لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی کی پالیسی متعارف کرانی چاہیے تاکہ سڑکوں پر نارمل لائٹس میں ٹریفک کا نظام نارمل انداز میں رواں دواں رہے اور خطرناک حادثات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں