348

پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ڈویژن ہارو ن آباد کے ملازمین کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف مکمل ہڑتال

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ڈویژن ہارو ن آباد کے ملازمین کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف مکمل ہڑتال ،احتجاجی دھرنا بھی دیا ،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ڈویژن ہارو ن آباد کے ملازمین نے پرائیویٹائزیشن اور پرائیویٹ سی ای او میپکو کی تعیناتی کے خلاف مکمل ہڑتال کی اور احتجاجی دھرنا دیا اورکہا کہ مرکزی یونین کی ہدایت تک ماسوائے ایمرجنسی کام کے میٹر ریڈنگ ،ریکوری ،مینٹینس سمیت کوئی بھی کام نہیں کیا جائے گا ،یونین کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ محکمہ کو پرائیویٹائزیشن کرنے کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں اس پرائیویٹائزیشن کے عمل کو ختم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں