227

مہنگائی کے سیلاب نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مہنگائی کے سیلاب نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے..سبزیاں اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے روزمرہ زندگی کو انتہائی حد تک تکلیف دہ بنا رکھا ہے اور اب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3700 روپے فی سلنڈر تک پہنچ جانے سے لوگوں کیلیے دو وقت کی روٹی تیار کرنا بھی کسی بہت بڑے عذاب سے کم نہیں ہے کیونکہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگوں میں کرب اور اذیت پہلے ہی بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے اور ہر روز مہنگائی کا طوفان بڑھتا جا رہا ہے۔

علاقہ ہارون آباد میں مسلسل بارشوں نے اس سال فصل کپاس کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے اور کاشتکاروں کے لئے فصل کپاس کی لاگت پوری کرنا بھی محال ہو چکا ہے اور اس صورت حال میں مہنگائی کی شرح تشویشناک حالت کو چھو رہی ہے اور دوسری جانب حکمرانوں اور حکومتوں کی توجہ مہنگائی پر نہیں ہے اور ہر کوئی اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں ہے ۔

جو سب سے زیادہ بے حسی کی بات ہے.غریب عوام پر عدم توجہی کے اس رحجان نے پریشانی کا سلسلہ طویل اور کرب ناک بنا دیا ہے.شہریوں محمد زاہد،علی جٹ،قمرحسین،محمد نعیم،کلیم اللہ،فرخ شہزاد،رشید احمد،محمد طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کے لئے ریلیف فراہم کرنے کا اہتمام کیا جائے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مشترکہ قومی پالیسی متعارف کرائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں