325

ہسپتال میں ٹراما سنٹر فوری بنایا جائے۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر نہ بن سکا، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں مریض موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، ہسپتال میں ٹراما سنٹر فوری بنایا جائے۔

شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ٹراما سنٹر سے تاحال محروم چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال صرف فرسٹ ایڈ کا مرکز بن چکا ہے، مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کوٹراما سنٹر کی بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کئے جاتے ہیں جو راستہ ہی میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

شہریوں وقاص، سمیر، ندیم، عبدالحلیم، آصف و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ٹراما سنٹر فوری نایا جائے تاکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کو بروقت طبی امداد مل سکے اور ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں