402

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجینسی میں تعینات ڈاکٹرز کی عدم توجہی اور بے حسی

ہارون آباد   (عوامی پریس کلب)   تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ایمرجینسی میں تعینات ڈاکٹرز کی عدم توجہی اور بے حسی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید اذیت اور پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے.

ایمرجینسی میں لائے جانے والے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اولین میڈیکل تقاضا اور اصول ہے لیکن ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹرز نے سینئر ڈاکٹرز کی آشیر باد سے ان اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے اور اپنے موبائل فون پر کالز،ویٹس ایپ،ٹک ٹاک اور یو ٹیوب دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں  اور مریضوں کو شدید تکلیف کی کیفیت میں گھنٹوں ان کے موبائل مصروفیت سے فراغت کا انتظار کرنا پڑتا ہے.

اس کے بعد بھی زیادہ تر لاپرواہی سے مریضوں کو جلدی جلدی رسمی طور پر نسخہ لکھ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے.بلڈ پریشر چیک کرنے سمیت طبی معائنہ کے طریقہ کار پر قطعی طور پر اپنانے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی جاتی ہے جبکہ نان کوالیفائیڈ افراد ایمرجنسی میں آئے مریضوں پر تجربات کرتے ہیں اور اگر مریض یا لواحقین سنجیدہ طریقہ سے طبی معائنہ پر اصرار کریں تو ایمرجنسی کے ڈاکٹرز ان مریضوں کو فوری طور پر بہاول پور ریفر کرنے کا جابرانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے پہلے سے ہی تکلیف کا شکار مریضوں اور ان کے لواحقین کو مزید تکلیف سے دوچار کر دیتے ہیں۔شہریوں محمد اسلم۔قاسم علی۔قادر خان۔محمد شبیر۔ارشد علی۔محمد سہیل۔توقیر خان۔محمد رضوان اختر۔عبداللہ خان۔شکیل احمد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی کے نظام کو مریضوں کی فلاح اور علاج کے اصولوں پر استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں