414

چوہدری مونس الٰہی ایم این اے وفاقی وزیر آبی وسائل کے منصب پر فائز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مسلم لیگ ق کے رہنما میاں احمد کموکا نے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی ایم این اے کو وفاقی وزیر آبی وسائل کے منصب پر فائز کیے جانے پر اظہارِ مسرت و تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چوہدری مونس الٰہی پاکستان کے ایک نامور اور جید سیاسی گھرانے کے سلجھے ہوئے باصلاحیت نوجوان لیڈر ہیں اور ان کی قیادت میں وزارت آبی وسائل کی کارکردگی یقیناً نہایت شاندار اور قابلِ ستائش و تکریم رہے گی۔

چوہدری برادران نے پاکستانی سیاست میں سوجھ بوجھ، مفاہمت اور وضع داری کی اعلٰی مثالیں قائم کی ہیں اور سیاست میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے اور چوہدری مونس الٰہی انہی اصولوں کے حوالے سے نئی نسل کے لئے بہت باکمال اور شاندار ماڈل ثابت ہوں گے کیونکہ موجودہ حالات میں ان جیسے لیڈروں کی اشد ضرورت ہے جو ملک قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور بامقصد سیاسی اور سماجی اطوار میں یقین رکھتے ہیں، چوہدری ظہور الٰہی سے شروع ہونے والا سیاسی سفر چوہدری مونس الٰہی کی نوجوان قیادت تک نہایت کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے اور وزارت آبی وسائل کے تحت امور میں نمایاں بہتری واضح طور پر دکھائی دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں