397

آٹھواں سالانہ عظیم الشان ختم نبوت سیمینار

ہارون آباد(عوامی پریس کلب ) آٹھواں سالانہ عظیم الشان ختم نبوت سیمینار جامع مسجد فیضان مصطفی میلاد چوک ہارو ن آباد میں منعقد ہوا جس میں خصوصی خطاب آمد ودعا سُلطان المشائخ خوشبوئے گنج کرم نواسہ بحر کر پیر سید نبیل الرحمان شاہ بخاری سجادہ نشیں آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کیا۔

تلاوت قاری القرازینت القراء قاری محمد حسن رضا الازھر ی (مصر)نے فرمائی استقبالیہ مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محیی الدین نقشبندی نے دیا سیمینار کی صدارت گنج کرم پیر سید محمد نبیل الرحمان شاہ بخاری سجادۃ نشین کرمانوالہ شریف نے کی اس موقع پہ مصر سے آئے ہوئے عظیم قراء قاری حسن رضا الازھری اور خصوصا قبلہ الشیخ محمد علی ابوالمعاطی نے اپنی تلاوت نعت اور بیان سے لوگوں کو خوب محظوظ فرمایا ان کی تلاوت و نعت کے دوران لوگ روتے رہے اور مسلسل یارسول اللہ یاحبیب اللہ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

اس موقع پہ خصوصی بیان فرماتے ہوئے عظیم محقق اور مفکر اسلام مفتی محمد سعید رضوی نے فرمایا ختم نبوت کے دلائل وبراہین اتنے واضح ہیں کہ قرآن وحدیث واجماع وقیاس وتعامل امت وجمیع ادلہ شرعیہ اس پہ شاہد ہیں آپ کے بیان کے دوران عوام الناس کی محبت وجذبہ قابل دید تھا اس موقع پر خطیب العصر پیر احمد کمال شاہ نے بھی بیان فرمایا آخر میں قبلہ پیر طریقت سید محمد نبیل الرحمان شاہ بخاری صاحب نے اس عظیم الشان پروگرام کے انعقاد پہ سب سامعین و منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا کروائی۔

پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نقشبندی نے بھی اظہار خیال فرمایا اور آخر میں تمام علماء کرام،سادات کرام اور عوام الناس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔جبکہ سیمینار میں شریک دیگر علماء اکرام اور حاضرین محفل نے مذہبی اسکالر محبت و اخلاق کی پیکر ہستی عظیم عاشق رسول قبلہ استاد گرامی قبلہ ڈاکٹر پروفیسر حافظ غلام محی الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کو ہم آٹھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں