598

آرائیں کمیونٹی پاکستان(رجسٹرڈ) کے تحت ہارون آباد میں آرائیں کمیونٹی کی تحصیل اور سٹی لیول پر کمیٹیوں کی تشکیل

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) آرائیں کمیونٹی پاکستان(رجسٹرڈ) کے تحت مرکزی و ضلعی عہدیداروں کی زیر سرپرستی ہارون آباد میں آرائیں کمیونٹی کی تحصیل اور سٹی لیول پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔۔ کمیٹی کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن ابھی باقاعدہ طور پر آرائیں کمیونٹی پاکستان کے(چیئرمین)میاں مطیع الرحمان جاری کریں گے۔ آرائیں کمیونٹی پاکستان کے ضلعی (صدر) چوہدری غلام حسین محسن نےآرائیں کمیونٹی کی کمیٹیوں کے عہدیداران کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔

جس میں تحصیل کمیٹی کے عہدوں صدر کیلئے حاجی محمد افضل،سینئر نائب صدر کیلئے چوہدری سجاد احمد نمبر دار،نائب صدر کیلئے میاں ریاض احمد شاہد اور چوہدری نصیر احمد اور چوہدری اسد احسان۔۔جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری ریاض احمد گوہر۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری محمد اسلم شانی۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری راشد منیر۔جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری محمد آصف۔سیکرٹری نشرواشاعت کے لئے چوہدری محمد اسد، فنانس سیکرٹری کیلئے چوہدری ڈاکٹر سلامت علی،آفس سیکرٹری کیلئے چوہدری قیصر جاوید کا اعلان کیا گیا اور سٹی کمیٹی کے عہدوں سرپرست اعلی کیلئے میاں سہیل ثاقب صدر کیلئے چودھری زاہد سرور۔

سینیئر نائب صدر کیلئے چودھری اکرام جان، نائب صدر کیلئے محمد اشفاق جھنڈا۔حاجی محمد اسلم۔ اور چودھری قیصر منیر۔ جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری کاشف اکرم۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری شاہد لطیف۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری فہد مشتاق۔جوا?نٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری محمد عابدریاض۔سیکرٹری نشرواشاعت کیلئے چوہدری عامر ندیم عرف مون۔فنانس سیکرٹری کیلئے چوہدری خالد محمود۔أفس سیکرٹری کیلئے چوہدری بابر علی کا اعلان کیا گیا۔۔

تقریب میں بطور نگران مہر فقیر محمد ممبر سپریم کونسل ارائیں کمیونٹی پاکستان، چودھری جاوید اقبال ممبر مرکزی کمیٹی ارائیں کمیونٹی پاکستان،ضلعی سرپرست اعلی چوہدری نثار احمد،ضلعی صدر جناب غلام حسین محسن ایڈووکیٹ،ضلعی نائب صدر میاں وحید ناصر،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری چودھری عبدالغفار اور ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب نے شرکت کی، اور نو منتخب عہدیداروں کو مالائیں پہنا کر مبارکبادیں بھی دی۔اور تقریب کے آخر میں گروپ فوٹو بھی بنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں