636

بھارت کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔ولید ناصر چوہدری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ولید ناصر چوہدری نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی کیس میں عمر قید کی سزا سنا کر مودی نے اپنا مکروہ اور بدنما کردار دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے اور اب اقوام متحدہ سمیت عالمی ضمیر کیلیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ ظلم و بربریت کے اس سلسلے کے خلاف انسانی حقوق کا احترام کرنے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس اقدام کو مسترد کریں اور بھارت کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔

یہ اقدام امت مسلمہ کی آنکھیں کھول دینے کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے اور امت مسلمہ کے لیڈروں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کب تک آپس میں دست و گریبان رہیں گے اور دشمن ان کے اختلافات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان پر ایک ایک کر کے ستم مسلط کرتا رہے گا،عالمی سطح پر اس کے خلاف کارروائی لازمی ہوچکی ہے وگرنہ مودی کے ظلم بہت بھیانک ہو سکتے ہیں،پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس ایشو پر یک زبان ہو کر متفقہ لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ساری دنیا کے سامنے سوالیہ نشان بن چکی ہے اور نجانے کب انسانی حقوق کے علمبردار اس ایشو پر سچ کا ساتھ دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں