330

تحصیل بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اس وقت تک تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے جبکہ دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضا نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہارون آباد تحصیل میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد، گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد اور رورل ہیلتھ سنٹر فقیر والی میں صبح آٹھ بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک ویکسنیشن لگائی جاتی ہے جبکہ رورل ایریا میں موبائل ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں جو شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عامر رضا نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ بروقت اور فوری ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں