291

سردیوں کی خاص سوغات خشک میوہ جات شہریوں کی پہنچ سے دور

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سردیوں کی خاص سوغات خشک میوہ جات شہریوں کی پہنچ سے دور، پستہ،بادام، کاجو، اور چلغوزے کی مانگ میں اضافہ، مانگ کیساتھ دام بھی ہائی، خریدار اور دوکاندار دونوں پریشان، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کا جہاں استعما ل بڑھ گیا وہی بڑھتی مہنگائی کے باعث پستہ،بادام، کاجو اور چلغوزے متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں لذت اور توانائی سے بھرپور پستہ، کاجو، بادام اور چلغوزہ کو من چاہا تو شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈرائی فروٹ کی دکانوں کا رخ کیا لیکن زیادہ تر ریٹس سن کر ہی حیران رہ گئے، پستہ 1600 روپے، کاجو 1400 روپے, بادام 1200 روپے فی کلو سے کم نہیں مل رہا۔ مونگ پھلی بھی سستی نہیں رہی ریٹ 600روپے فی کلو تک پہنچ چکاہے، شہریوں انعام اللہ، رحمت حسین، مہر علی، عدنان،وقاص و دیگر کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث خشک میوہ جات کے بھرپور مزے لینا اب ممکن نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں