304

ہارون آباد تا فورٹ عباس تک سوئی گیس ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)ہارون آباد تا فورٹ عباس تک سوئی گیس ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے


ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)ہارون آباد تا فورٹ عباس تک سوئی گیس ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے ، عوامی مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تا فورٹ عباس کا تقریباً ایک سال قبل گیس پاءپ لائن بچھانے کے لئے سروے کیا گیا لیکن ابھی تک اس مقصد کے لئے ہارون آبادتا فورٹ عباس تک گیس ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی گئی ،

اس سلسلہ میں شہریوں وقاص ، عثمان ، عمر ، حذیفہ ، عدن و دیگر کا کہنا ہے کہ گیس وقت کی اہم ضرورت ہے ہمارا علاقہ سیم زدہ ہونے کی وجہ سے جلانے کی لکڑی میسر نہ ہے جسکی وجہ سے پانچ سو سے لیکر چھ سو تک فی من لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں ، جبکہ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ہارون آباد تا فورٹ عباس تک سوئی گیس ٹرانسمیشن لائن بچھائی جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں