353

پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کے خلاف متحرک

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کے خلاف متحرک فوڈاتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 پاپڑ فیکٹریوں کی پروڈکشن بندکردی ہے مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ہارون آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے فوڈاتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 پاپڑ فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انھیں فوڈ اتھارٹی قوانین کی پاسداری تک پروڈکشن تیار کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بندکریا۔کارروائیاں ماڈل ٹاون گلاب علی روڈ میں کی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ خوراک میں مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سنیکس یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی ہیں۔نان لیبل فلیورز اور مصنوعی مٹھاس سے پاپڑکی تیاری کی جارہی تھی۔تیار پروڈکٹس، مصالحہ جات پر لیبلنگ، خام اجزاء کا ریکارڈ واضح نہیں تھا اورحشرات کی روک تھام کیلیے بھی خاطرخواہ انتظامات نہ تھے۔پروڈیکٹ پیکنک کیاوپر مینو فیکچرنگ اور ایکسپائری ڈیٹ بھی واضح نہ تھی۔اشیاء خورد و نوش میں ملاوٹ ناقابل قبول ہے۔منظور شدہ لیبل اشیاء کی فروخت ممکن ہے۔تمام کاروباروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں