489

ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان کی 31سالہ خدمات کا سفر قابل تحسین ہے۔شیخ یونس صاحب

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان کی 31سالہ خدمات کا سفر قابل تحسین ہے معاشرے کے بے سہارا افراد کی عملی خدمت کی جو تصویر ہاتفیں میں نظر آتی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہاتفیں کو دور حاضر کا ایدھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا خیالات کا اظہار ستارہ امتیاز کی حامل شخصیت شیخ یونس صاحب نے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زینب اسپتال کی توسیع ڈائیلائسز وارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کا ہر رکن قابل تعریف ہے میں ان کی کارکردگی کی بنا پر ان کو دو عدد مزید ڈائلاسسز مشینوں کا عطیہ دینے کا اعلان کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ نے کہا کہ ہاتف ویلفیئرسوسائٹی ہمارے لئے طلوع سحر کی مانند ہے ان کی خدمات کا اعتراف مسلمہ حقیقت ہے ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر اراکین حافظ جاوید اقبال محمد عقیل چوہدری اور ملک محمد ریاض خلجی  نے کہا کہ سوسائٹی ہذا کے بانی چوہدری مسعود انور کی جانب سے 1990 میں شروع کیا گیا کارواں ایک تناور درخت بن چکا ہے ہمارے بزرگ حاجی سعید احمد، اور مرحومین حاجی ممتاز احمد، حاجی اقبال، حاجی یاسین، حاجی محمد شفیع صاحبنے جو ہماری اخلاقی اور مالی معاونت فرمائی اس کو بھلایا نہیں جاسکتا ۔

ہماری زندگیاں خدمت خلق کے لئے وقف ہیں ہم آخری سانس تک معاشرے کے بے سہارا افراد کی سانسوں کو جوڑنے کے لئے عملی جدوجہد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کو اس وقت فیکو مشین کی اشد ضرورت ہے ان کی اپیل ہوتے ہی تقریب میں تشریف فرمامخیر حضرات کی جانب سے فیکو مشین کی خریداری کے لیے خطیر رقم جمع ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران کو ان کی 31 سالہ عملی خدمت خلق پر تعریفی شیلڈ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں