297

ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ زینب میڈی کئیر سنٹر برلب نہر فورآر ہارون آبا د میں لگایا گیا،معروف ماہر امراض چشم اور فیکو آئی سرجن ڈاکٹر عبدالجبار اور ڈاکٹر عبیدالرحمن نے کیمپ میں آئے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں طبی مشورے دیئے۔

ایک روزہ فری آئی کیمپ میں اڑھائی سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ساٹھ مریضوں کی آنکھوں میں اعلیٰ معیار کے لینز بھی مفت ڈالے گئی اور تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی، پی ٹی آئی رہنماء راؤ شعیب احمد نے ہاتف فری آئی کیمپ کا خصوصی وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔

راؤ شعیب احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہاتف ویلفیئرسوسائٹی نے دکھی انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اُٹھا رکھا ہے وہ لائق تحسین اور قابل تقلید مثال ہے، اس موقع پر ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا سعید الرحمٰن، جنرل سیکرٹری محمد آصف اعجاز، چیف زینب اسپتال محمد عقیل چوھدری، ملک ریاض خلجی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں