331

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کی غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں

ہارون آباد(چوہدری طارق جمیل)اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کی غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائیاں،تحصیل بھر سے 9 غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل سامان ضبط مالکان کے خلاف مقدمات کا اندارج کر لیا گیا،ا سسٹنٹ کمشنرچوہدری محمد طیب نے تحصیل رپورٹر روز نامہ جہاں تاب اینڈ لائیٹ نیوز ھارون آباد چوہدری طارق جمیل سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والی 9 ایجنسیاں سیل کر دی گئی ہیں اور سامان ضبط کر کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا غیر قانونی طور پر منی پٹرول پمپ آئل ایجنسیاں بنا رکھی تھی جہاں سے ناقص پٹرول کم پیمانہ اور مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے جس پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایت پر ان آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایجنسیاں سیل اور تیل سپلائی کرنے والی مشین اور آلات ضبط کر کے مالکان کے مقدمات درج کر لیے گئے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کا مزید کہنا تھا کے غیرقانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں