531

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر اسفند یار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کا رات گئے دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر اسفند یار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کا رات گئے دورہ، دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز و دیگر عملہ غیر حاضر ہونے،صفائی و دیکھ بھال کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا، تفصیلات کے مطابق سی ای اوڈی ایچ ا و بہاولنگر ڈاکٹر اسفند یار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کا رات گئے دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے ہسپتال کے دیگر مقامات کو چیک کیا گیاتو دوران چیکنگ جانچ کی گئی اور پایا گیا کہ صفائی اور دیکھ بھال ناقص ہے، عملے کی جانچ کی گئی تو دوران ڈیوٹی ڈاکٹر عامر علی،ڈاکٹر بابر رضا،صدف صدیق سٹاف نرس، ساجدہ تبسم سٹاف نرس، سعدیہ ناز سٹاف نرس،ندا سحر سٹاف نرس،غیر حاضر پائے گئے، کورونا ویکسینیشن کی حالت خراب تھی، کوویڈ ویکسینیشن کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ایمرجنسی ٹرے مکمل تھی، مگر نجی ایمبولینسیں ہسپتال کے اندر کھڑی تھیں اور ادویات کی ایکسپائری لسٹ بھی نہیں رکھی گئی۔

انجکشن کھولیں،ریفریجریٹر میں وائل موجود ہے تاہم کوئی وقت اور تاریخ نہیں جو ڈور فارماسٹ کو ڈھیلا ایڈمن کنٹرول میں دکھاتا ہے جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیں، اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر اسفند یارکا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل سٹاف اپنی حاضری کویقینی بنائیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں