315

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں سہولیات کا فقدان

ھارون آباد(چوہدری طارق جمیل)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں سہولیات کا فقدان ادویات غائب،ہارون آباد کے اک اکلوتے سرکاری ہسپتال میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کی غیر موجودگی بھی شہریوں کے لیے سر درد بنے لگی، چائلڈ سپسلیٹ ڈاکٹر نا ہونے سے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،اہل علاقہ کا وزیر صحتِ اور وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہر دورہ حکومت کے وزیروں کے شہر ہارون آباد کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں سہولیات کا فقدان دن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے ہارون آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عرصہ دراز سے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سے محروم چلا آرہا ہے جس وجہ سے ہسپتال میں لائے جانے والے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں،ہسپتال میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی سہولت نہ ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں لائے جانے والے بچوں کو لاہور،ملتان اور بہاولپور جیسے علاقوں کے ہسپتالوں کو ریفر کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر معصوم بچے جو میلوں کا سفر طے کرنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ جاتے ہیں جس کے باعث بچوں کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ دنوں سے الٹراساؤنڈ مشین بھی خراب ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو الٹراساؤنڈ کروانے کے لیے پرائیویٹ لیبارٹری کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس معاملہ میں جب ایم ایس ڈاکٹر منظور حسین انجم سے بات کی تو ان کا کہنا تھا الٹرا ساؤنڈ مشین صحیح کروانا ہمارا کام نہیں ہے یہ نا اہل حکومت ہے ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کیا جائے اور الٹراساؤنڈ مشین کو فی الفور صحیح کروایا جائے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں