212

ہارون آباد کے خونی روڈ پر ٹریفک حادثہ، کاراُلٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے خونی روڈ پر ٹریفک حادثہ، کاراُلٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، بد قسمت خاندان فو تیگی سے واپس اپنے گھر عارفوالا جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد فورٹ عباس روڈ المعروف خونی روڈ پر اڈا مبارک آباد چک 69فورآر کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر اُلٹ گئی اور روڈ سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار شہناز بی بی زوجہ سید محمد سکنہ عارفوالا اور علی شان ولد نواب علی سکنہ عارفوالا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ علی عمیر ولد سید محمد اور ولی محمد زخمی ہو گئے، بد قسمت خاندان چک277ایچ آر میں نور جمال شخص کی وفات پر افسوس کرکے واپس اپنے گھر عارفوالا جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیا، اطلا ع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، خمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں