257

تاجر برادری جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس کیساتھ تعاون کرے، ڈی ایس پی گل حسن خان

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتار ی، تاجر برادری کی ڈی ایس پی سرکل کیساتھ بیٹھک، تاجر برادری جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس کیساتھ تعاون کرے، ڈی ایس پی گل حسن خان، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر میں جرائم کی شرح میں اضافے اور چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجر برادری کا ایک وفد نے ڈی ایس پی سرکل گل حسن خان کیساتھ اُن کے آفس میں ملاقات کی، وفد میں راجہ آصف محمود جنجوعہ، ملک محمد ریاض خلجی، الحاج ملک محمد اختر خلجی، ملک محمد افضل، محمد امین مغل، صداقت علی پنسوتہ سمیت مرکزی انجمن تاجران، انجمن تاجران غلہ منڈی، انجمن صرافہ و دیگر تاجر شامل تھے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر، سپیشل برانچ و خفیہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے، وفد میں شریک تاجروں نے شہر میں جرائم کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس شہر یوں کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر میں ڈاکو راج قائم ہے جس سے شہر یوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے، لیکن ہمارے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار ہمیں کہیں نظر نہیں آرہے ہیں جوکہ قابل افسوس امر ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی گل حسن خان کاکہنا تھا کہ تاجر برادری پولیس سے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہارون آباد شہر میں جرائم کو کنٹرول کیا جا سکے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا پولیس کو مزید الرٹ کردیا گیا، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم دن رات محنت کررہے ہیں اور ان شاء اللہ بہت جلد پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیگی، انہوں نے صرافہ کے تاجروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی دوکانوں پر سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی، سیکیورٹی کیمرے لگوائیں، اس موقع پر تاجروں نے پولیس سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں