268

ناقص گوشت کے سیخ کباب،شامی کباب اورگوشت پلاؤ کی فروخت دھڑلے سے جاری

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں ناقص گوشت کے سیخ کباب،شامی کباب اورگوشت پلاؤ کی فروخت دھڑلے سے جاری۔بیمار و لاغر جانوروں کے گوشت سے تیار ہونیوالے کھانوں سے شہری مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ سماجی و عوامی حلقوں کا محکمہ فورڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کے قائداعظم روڈ،مین بازار،صدیق اکبر چوک،ٹف ٹائیل بازار،لاری اڈا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلز اور ریڑھیوں پر بیمار اور لاغر جانوروں کا پریشر لگے گوشت سے شامی کباب،سیخ کباب،تکہ کباب اور گوشت پلاؤ کی فروخت دھڑلے جاری ہے۔ناقص اور مضر صحت گوشت کو ذائقہ دار بنانے کے لئے تیز مرچ شامل کرکے شہریوں کو کھلایا جا رہا ہے جس کے باعث شہری مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔ سماجی و عوامی حلقوں نے محکمہ فورڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں