311

فقیروالی 119سکس آر روڈ پر سینیٹری سٹور کی دوکان پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

ھارون اباد سے چوہدری طارق جمیل کی رپورٹ کے مطابق فقیروالی 119سکس آر روڈ پر سینیٹری سٹور کی دوکان پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ مقامی سطح پر فائربریگیڈ میسر نہ نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ فائربریگیڈ ھارون آباد اور فورٹ عباس سے آنے میں تاخیر مقامی میونسپل کمیٹی کے پاس فائربریگیڈ میسر ہی نہیں چند ماہ قبل کتابوں کی دوکان فائر بریگیڈ دیر سے پہنچنے کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گئی تھی ہزاروں من کپاس کھلے آسمان تلے پڑی ہے ادارے ایک دوسرے پر الزام دینے کی بجائے فائربریگیڈ مہیا کریں کون سینیٹربنا فقیروالی کی عوام کو اس سے مطلب نہیں اس ترقی کے دور میں عوام کا مطالبہ بنیادی انسانی سہولیات کی فراہمی ہے مرکزی انجمن تاجران فقیروالی کے جنرل سیکرٹری جاوید مجید نے ڈپٹی بیورو چیف پاور الرٹ نیوز ھارون آباد چوہدری طارق جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی فائربریگیڈ مہیا نہ کرنے کی غفلت کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ ہے فقیروالی کو انتظامیہ سیاسی جماعتیں اور منتخب نمائندے گزشتہ 73 سال سے نظر انداز کرتے آ رہے ہیں جبکہ یہ ایک تجارتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے میں بھی خود کفیل ہے لہزا میری ارباب اقتدار سے اپیل ہے کہ فی الفور فقیروالی کے لئیے فائربریگیڈ مستقل بنیادوں پر فراہم کی جائے تا کہ تاجر برادری کسی بڑے حادثہ سے محفوظ رہ کر اطمینان سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں