514

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے جناح اسٹیڈیم میں مذہبی اجتماع کا انعقاد،اجتماع سے ملک کے ممتاز عالم دین علامہ ثاقب رضا مصطفائی کا خطاب۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے جناح اسٹیڈیم میں مذہبی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اجتماع سے ملک کے ممتاز عالم دین علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے خطاب کیا۔

ا س موقع پرپیر مظہر حسین اظہر بخاری 105سکس آروالے،پی ٹی آئی رہنماء شوکت محمو د بسراء، مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یٰسین،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی،،معروف ملکی مذہبی اسکالر ڈاکٹر پروفیسر حافظ غلام محی الدین،سابق صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ،معروف سیاسی شخصیت میاں عبدلواحد، شاہد عمران تیجہ، پیر سید احمد کمال شاہ، ملک سجاد احمد علوی سمیت دیگر سیاسی ومذہبی شخصیات ، علمائے کرام، حفاظ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں اپنے اعمال کو حضور اکرم ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے عرب معاشرہ کی کایا ہی پلٹ گئی اور بدترین دشمن بھی آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔ ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت النبیﷺ کی پیروی میں ہے۔ مسلمان کی تعلیم و تربیت کیلئے اگر کوئی ہستی نمونہ کامل ہو سکتی ہے تو وہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ ہے۔ آخر میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر نے اجتماع کے انتظامات کو احسن انداز سے ترتیب دینے پر اپنے پرسنل سیکرٹری مظہر رشید اور ان کی پوری ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں