363

اس وقت پاکستان ہر طرف سے دشمن کے نشانے پر ہے


ہارون آباد(سٹی رپورٹر)سربراہ مسلم لیگ(ضیاء ) محمداعجاز الحق نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان ہر طرف سے دشمن کے نشانے پر ہے، اسلام دشمن قوتیں یہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان ایک مضبوط و مستحکم ریاست بنے ۔ آج امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور بھارت اسلام کو ختم کرنے کے لیے قادیانیوں کی ہر قسم کی مدد کر رہے ہیں مگر ان کے ناپاک ارادوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اورتمام مذہبی جماعتیں قادیانیوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ بھرپور جدوجہد کریں ۔ اعجازالحق نے کہاکہ امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور بھارت تمام یہودی اسلام اور پاکستان کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کر رہا ہے مگر ان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ پاکستان پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ اور دین کا گڑھ ہے ۔ واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے اللہ تعالی نے پوری دنیا میں یہ اعزاز پاکستان کو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے اور ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں