239

متعدد چکوک کو ملانے والی مین سڑک خستہ حالی کاشکار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد متعدد چکوک کو ملانے والی مین سڑک خستہ حالی کاشکار، عوام کو آمد ورفت میں روانی اور غلہ منڈی تک زرعی اجناس کی منتقلی میں شدید پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد کے متعدد چکوک 93سکس آر، 97سکس آر، 98سکس آر اور147سکس آر کو ملانے والی مین سڑک عرصہ دراز سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت کی روانی میں اور غلہ منڈی تک زرعی اجناس کی منتقلی میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، غریب عوام کو کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

اہل علاقہ کے مکینوں نے اعلیٰ حکام بالا سے استدعا کی ہے کہ چک 87فائیو آر کمرانی روڈ تک چک 147سکس آر براستہ 93سکس آر اضافی بستی، چک 97سکس آر، 98سکس آر تحصیل ہارون آباد سڑک کی نئی تعمیر و مرمت کی جائے تاکہ اہلیان علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں