622

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تاحال ٹراما سنٹر نہ بن سکا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تاحال ٹراما سنٹر نہ بن سکا، مریض در بدر،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تاحال ٹراما سنٹر نہ بن سکا ہے جس کے باعث مریض اور اُن کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

ہسپتال میں ٹراما سنٹر نہ ہونے سے مختلف حادثات میں زخمی ہونیوالے مریضوں کو بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کئے جاتے ہیں جو راستہ ہی میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، شہریوں وقاص، سمیر، حمزہ، عبدالحلیم، آصف و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو میں فوری ٹراما سنٹر بنایا جائے تاکہ مریض اور اُن کے لواحقین کو مزید اذیت سے دوچار نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں