416

رورل ہیلتھ سنٹر کھچی والا میں ایکسرے ٹیکنیشن کی تعیناتی کا مطالبہ


کھچی والا(خبرنگار) عرصہ داراز سے رورل ہیلتھ سنٹر کھچی والامیں ایکسرے ٹیکنیشن نہ ہونے کی وجہ مریضوں کوشدید مشکلات کا سامناہے۔پرائیوٹ لیبارٹریوں والے منہ مانگے روپے وصول کرتے ہیں۔MLCکے سلسلہ میں فورٹ عباس جانا پڑتا ہے۔بلکہ بعض حالات میں کھچی والاسے 100کلومیٹر دور بہاولنگر DHQجانا پڑ تاہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیاہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر کھچی والا میں فوری طور پر ایکسرے ٹیکنیشن تعینات کیا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں