195

شوکت محمود بسراکوالیکٹرانک میڈیا ونگ پنجاب کا ڈپٹی کنوینر نامزد کر دیا گیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شوکت محمود بسرا کو وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کی زیر قیادت قائم کردہ الیکٹرانک میڈیا ونگ پنجاب کا ڈپٹی کنوینر نامزد کر دیا گیا ہے. نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے جاری کیا ہے.

چوہدری شوکت محمود بسرا الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں، اینکر پرسنز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور پنجاب حکومت کی کاوشیں اور کارکردگی کی بہترین کوریج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے.الیکٹرانک میڈیا ونگ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے منصوبہ جات اور اصلاحات کو نمایاں طور پر پیش کرنے کی حکمت عملی پر کاربند رہ کر عوام تک ان کی کارکردگی کو موثر انداز سے اجاگر کر یں گے. چوہدری شوکت محمود بسرا نے اس عہدے سے متعلقہ امور کو بہترین اور قابل قدر پہلو سے نبھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں