294

نہروں میں پانی کی بندش میں مزید3فروری تک توسیع

نہروں میں پانی کی بندش میں مزید3فروری تک توسیع
نہروں میں پانی کی بندش کی معیاد3 فروری تک توسیع،کسان و کاشتکار پریشانی سے دوچار، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگربھر میں نہروں کی بھل صفائی اور مرمت کے لیے سالانہ وارہ بندی کے سلسہ میں 16 جنوری تک کاشیڈول جاری کیا گیا۔لیکن محکمہ آبپاشی کی جانب سے پندرہ روز کے لیے پہلے شیڈول کو موخر کرکے31 جنوری کا اعلان کر دیا۔اب نہروں میں بندش کی معیاد میں 3 فروری تک توسیع کر دی۔محکمہ آبپاشی کے اس اعلان سے مقامی کاشتکار و کسان شدید پریشان ہیں۔کسانوں کے مطابق گندم کی فصل سمیت باقی فصلوں کوپانی کی اشد ضرورت ہے۔لیکن محکمہ آبپاشی والے آئے روز پانی کی بندش کی میعاد کو بڑھا کر کسانوں کے استحصال پر تلے ہوئے ہیں۔کسانوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں