217

کسان اور کاشت کاری ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔خالد حسین باٹھ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ کسان اور کاشت کاری ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں اور کسان میرے بھائی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہوں گا.اپنے حلقہ ہارون آباد فورٹ عباس کے کسانوں کو درپیش مسائل بھی حل کرانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ان کو حل کرنے میں کامیاب ہونے کی بھرپور امید ہے.سیم زدہ علاقے کے حوالے سے بھی بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا جس سے ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا.

کسان دوست پالیسیوں کا اجراء اور ان پر خلوص نیت سے عمل درآمد ایک ایسا وژن ہے جو دیرینہ معاشی بحران کے حل کیلئے حقیقی طریقہ کار ہوگا.کسان اور زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اور زراعت کو اولین ترجیح دے کر ہی ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ امپورٹ کرنا ممکن ہو سکے گا.زرعی شعبے کے لیے سنجیدہ اور بامقصد اقدامات کئے جائیں یہی ہمارا منشور ہے اور اس کو سامنے رکھ کر ہی جدوجہد کر رہے ہیں.انشائاللہ ہماری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور ہمارا کسان اپنے حقوق حاصل کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں