584

دی ایمز پبلک سکول کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سٹڈی کانفرنس کاانعقاد ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے دی ایمز پبلک سکول کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سٹڈی کانفرنس کے نام سے موٹیویشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلباء ا روالدین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی -مختلف ویڈیوز اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی معاملات میں طلباء اور والدین کو رہنمائی فراہم کی گئی سٹڈی کانفرنس جس کا مقصد طلباء کے تعلیمی مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کرنا تھا سٹڈی کانفرنس میں شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس موٹیویشنل ورکشاپ کے ذریعے بچوں اور والدین کے درمیان مثبت رابطے کی بحالی ممکن ہو گی –

اس موقع پر طلباء نے گزشتہ سالوں کی غلطیوں کو بھول کر تعلیمی سرگرمیوں کی طرف بھرپور توجہ مبذول کرنے کا عزم بھی کیا۔پرنسپل سکول عابد رحمن عاجز کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد طلباء کے تعلیمی مسائل کے حل کی تجاویز، بچوں اور والدین کے درمیان مثبت رابطے کی بحالی ساتھ ساتھ نئے سال کو بہترین طریقے سے پلان کرنا تھااور ہم نے مختلف ویڈیوز اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی معاملات میں طلباء اور والدین کی رہنمائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں