543

ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل ہارون آباد کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا ہوا۔

جس میں ضلعی صدر عبداللہ خان، اور دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ تحصیل ہارون آباد کے عہدیداران تحصیل صدر چودھری زین گوہیر،سینیئر نائب صدر آصف محمود،نائب صدر محمد احمد،جنرل سیکرٹری عمیر بن اسلم،سیکرٹری نشرو اشاعت میاں انعام الحق،ایڈیشنل سیکرٹری ذیشان اکبر بھی شریک تھے۔خواتین ونگ کی نائب صدر ڈاکٹر عمارہ سجاد،فنانس سیکرٹری سلمہ رشید،ایڈیشنل سیکرٹری سندس اصغر، جنرل سیکرٹری رفیعہ تبسم،میڈیا سیکرٹری ثنا انور نے شرکت کی،سید مبین حسن اور محترمہ سلمہ مبارک نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کیے۔

بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے تحصیل ہارون آباد میں پہلی دفعہ مرکز لیول تک کی باڈیز تشکیل دی گئیں۔ اور نئے منتخب ہونے والے تحصیل،مراکز اور ہائی سکولز کے نوٹیفائیڈ عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ضلعی صدر عبداللہ خان نے ان سے حلف لیا۔تحصیل ہارون آباد سے بی ٹی اے کے ممبران میل اور فی میل اساتذہ کی کثیر تعداد تقریب حلف برداری میں موجود تھی۔ضلعی صدر عبداللہ خان،تحصیل صدر چودھری زین العابدین گوہیر،فنانس سیکرٹری محترمہ سلمہ رشید،محترمہ سلمہ مبارک نے خطاب کیا جس میں مقررین نے بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن کا تحریر شدہ دستور پیش کیا اور شرکاء کو بی ٹی اے کے مقاصد اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ٹی اے برادری ازم، طبقاتی تفریق سے بالا تر ہو کر اساتذہ کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، شفاف انتخابات کے ذریعے میرٹ پر قیادت آئے گی نہ کہ قیادت مسلط کی جائے گی۔فنڈنگ کی کولیکشن اور خرچ کیلئیکریڈیبل اور آزاد کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور بوقت ضرورت فنڈز کی مکمل تفصیل ممبران کے ساتھ شیئر بھی کی جائے گی۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قیادت کو میرٹ پر آگے لایا جائے گا اور سینئر اساتذہ کی رہنمائی سے صحیح معنوں میں اساتذہ کے حقوق کی ترجمانی کی جائے گی اور انکے مسائل حل کروائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں