174

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک 3ون آر میں سائنسی نمائش کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک 3ون آر میں اے ای او محترمہ سعدیہ عارف کی زیر نگرانی مرکز05 (خواتین) میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی ڈی ای او میڈم طیبہ بتول نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے طالبات کی سائنسی علوم میں دلچسپی،مہارت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا اور کہا کہ کہ سائنسی علوم میں تعلیمی برتری ہی اقوام عالم میں بلند مقام پر فائز ہونے کا بہترین طریقہ ہے اور ہماری بچیاں اس شعبے میں خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 3ون آر کے طالب علموں نے مختلف موضوعات پر ٹیبلوز پیش کیے۔ سائنسی نمائش میں پہلا انعام گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 19ون آر نے ماڈل کے موضوع جنگلی حیات کا تحفظ پر حاصل کیا۔

دوسری پوزیشن گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول 18ون آرنے ماڈل کا موضوع شہری و دیہی زندگی اور فوٹو سینتھیسز پر اور – تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چک3ون آر اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک 2ون آر کی تھی جن کا موضوع پنجابی کلچر اور سولر اریگیشن سسٹم تھا۔ اساتذہ کرام میں سرٹیفیکیٹ،تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں