801

ہائی سکولز کو ماڈل سکولز بنانے کا مشن

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہائی سکولز کو ماڈل سکولز بنانے کا مشن،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون اباد،گورنمنٹ بوائز رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے سکول میں جاری تعلیمی سر گرمیوں،صفائی ستھرائی واش رومز،رنگ و روغن اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے پرنسپل اور سکول اساتذہ کو درس و تدریس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ طلبہ و طالبات کی اخلاقی تربیت اور شخصیت سازی کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے طلبہ و طلبات کے ساتھ تعلیمی مکالمہ بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں