744

تعلیم دوست ویژن کے تحت تمام سکولوں کی اپ گریڈیشن پر کام کا آغاز کار دیا گیا۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) حکومت پنجاب کی ہدایت اور تعلیم دوست ویژن کے تحت تمام سکولوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عامر محمود کی زیر صدارت سکولوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔

جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن سکولز کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے سکولوں کی حالت سنوارنے کے لئے فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ سکولوں میں جدید تقاضوں کے مطابق بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو بلند کرنے کے ویژن کے تحت نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ سکولوں کی عمارتوں، کلاس رومز، فرنیچر، صفائی ستھرائی،واش روم کمپیوٹرلیبز، لائبریریز اور دیگر تمام سہولیات کے معیار کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ماڈل سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کے ساتھ طلباؤ طالبات کے لیے سکول کی عمارت و کلاس رومز کی بیوٹیفیکیشن، سکولوں کے واش رومز اور گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ انتظامیہ ماڈل سکولوں کی تمام سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے گی۔ سرکاری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے سے سرکاری سکولوں کا معیار اعلی درجے کے سرکاری سکولوں کے برابر آ جائے گا اور شہری اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانے کو ترجیح دیں گے۔

بہتر تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، معیاری تعلیم کے ذریعے بچوں کو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے لیکن والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں تا کہ یہ بچے کل کو معاشرے کے ذمہ دار شہری بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں